کابل: نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، امام مسجد سمیت 12 افراد جاں بحق

کابل: نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، امام مسجد سمیت 12 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے دھماکے سے امام مسجد سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 15 زخمی ہوئے ہیں۔

افغان طالبان نے تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا

افغانستان کے مؤقر نشریتی ادارے طلوع نیوز کے مطابق دھماکہ دارالحکومت کابل کے نواحی علاقے میں واقع ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہوا۔

کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 12 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ کابل کے شکر درہ ضلعے کی مسجد کے اندر ہوا ہے۔

افغانستان:2بم دھماکوں میں مسافربسیں نشانہ،13افراد ہلاک

طالبان اور حکومتی افواج کے درمیان طے پانے والے تین روزہ عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد یہ پہلا بڑا واقع ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر دونوں جانب سے جنگی بندی کرنے پہ اتفاق کیا گیا تھا۔

طالبان کا کابل کے قریب اہم ضلع پر قبضہ

کابل میں گزشتہ ہفتے بھی لڑکیوں کے اسکول میں ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں زیادہ تر کم عمر بچیاں شامل تھیں۔


متعلقہ خبریں