مسجد الحرام میں دنیا کا سب سے بڑا کولنگ اسٹیشن نصب


ریاض: مسجد الحرام میں دنیا کا سب سے بڑا کولنگ اسٹیشن نصب کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی حکومت نے حاجیوں اور دیگر آنے والوں کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مدکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد میں دنیا کا سب سے بڑی کولنگ سروس شروع کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کے دو مقامات پر سب سے بڑے کولنگ یونٹ نصب کیے گئے ہیں جہاں سے دن میں 9 بار کولنگ کا عمل ہو گا۔

مسجد میں صاف ہوا کی فراہمی تین مراحل سے گزرے گی۔ سب سے پہلے ہوا فلٹر میں منتقل ہو گی جس میں آلودگی اور ذرات کو روکے گی اور پھر صاف ہوا کی فراہمی ممکن ہو گی۔

نصب ہونے والے دو اسٹیشنوں میں سے ایک “اجیاد اسٹیشن” ہے۔ یہ 35 ہزار 300 ریفریجریشن ٹن پیدا کرتا ہے جس میں سے تقریباً 24 ہزار 500 ریفریجریشن ٹن استعمال ہو جاتے ہیں۔

دوسرا اسٹیشن نیا مرکزی اسٹیشن ہے۔ اس کی گنجائش 1.2 لاکھ ریفریجریشن ٹن ہے۔ یہ اس وقت حرم مکی کی تیسری سعودی توسیع اور نصف مسعیٰ کو ٹھنڈک فراہم کر رہا ہے۔ مستقبل میں یہ اسٹیشن مسجد حرام کے تمام جانبی راستوں اور ملحقہ مقامات کو ٹھنڈا رکھے گا۔

مسجد حرام کے مرکزی اسٹیشنوں کے علاوہ کولنگ کے فاضل اسٹیشن بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی مرکزی اسٹیشن میں تعطل آنے کی صورت میں درجہ حرارت کو کنٹرول کیا جا سکے اور مسجد حرام کے اندر صاف ہوا کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مسجد حرام میں آپریشن اینڈ مینٹیننس انتظامیہ کے معاون ڈائریکٹر جنرل انجینئر مطلق المقاطی کے مطابق ایئرکنڈیشننگ رُوموں میں فلٹر کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر پورے سال ہوتی ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ اس کی صفائی اور دیکھ بھال کا کام اعلی اہلیت کے حامل انجینئر اور ٹیکنیکل تربیت یافتہ اہل کار انجام دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں