پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ خوشاب کے ضمنی انتخابات کے بارے میں پارٹی نے بلاول بھٹو کو لاعلم رکھا۔
ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں میزبان ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بھی بطور وائس چیئرمین خوشاب الیکشن کا علم نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ خوشاب الیکشن کا پارٹی قیادت کو علم ہوتا تو رزلٹ مختلف ہوتا، خوشاب الیکشن میں حصہ لینے کےلیے کسی امیدوار نے حصہ نہیں لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور نے استعفے دیئے ہیں مجھے اس کا علم خبروں سے ہوا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے متعلق سوال پر یوسف رضا گیلانی نے کہا حکومت کو عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے شہبازشریف کو بیرون ملک جانے دینا چاہیے، ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے،عدالتی فیصلوں کے بعد ڈیل کی باتیں نہیں کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ ، شاید میں بھی بلیک لسٹ یا ای سی ایل پر ہوں، گزشتہ سال مجھے ایئرپورٹ پر روک دیا گیا تھا،ایئرپورٹ حکام نے کہا کہ آپ کا نام ای سی ایل پر ہے۔