خطرے سے دوچار پرندوں کا گھر کی مالکن کے خلاف ‘اعلان جنگ’

خطرے سے دوچار پرندوں کا گھر کی مالکن کے خلاف 'اعلان جنگ'

کیلیفورنیا میں امریکی گِدھوں کی ایک قسم کینڈور ایک گھر کے بن بلائے مہمان بن گئے ہیں اور مکینوں کی بے شمار کوششوں کے باوجود وہ وہاں سے جانے کے لیے تیار نہیں ہو رہے۔ گھر کی مالکن نے کہا ہے کہ ان گدھوں نے ان کے خلاف ’اعلان جنگ‘ کر رکھا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گدھوں کی یہ قسم معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔ گھر کی مالکن انھیں گھر کی منڈیروں سے اڑانے کے لیے تالی بجانے اور شور مچانے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے۔

کم از کم پندرہ گِدھوں نے تھاچاپی میں سنڈا مکول کے گھر پر بسیرا کر لیا ہے اور بیٹ کر کر کے ان کے گھر کا ستیاناس کر دیا ہے۔

گھر کی مالکن کی طرف سے گِدھوں کو اپنی منڈیر سے اڑانے کی لاتعداد کوششوں کی ناکامی کے بعد ان کی بیٹی نے شوشل میڈیا کا رخ کیا ہے۔ گھر کی مالکن کی بیٹی شینا کونٹارو نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ انھوں نے ڈیک کا ستیاناس کر دیا ہے۔

امریکہ میں پائی جانے والی گِدھوں کی کنڈور نامی قسم کی پورے امریکہ میں تعداد پانچ سو سے کم بتائی جاتی ہے۔

کیلیفورنیا جہاں گدھوں نے ایک گھر پر قبضہ جمایا ہے وہاں پوری ریاست میں گدھوں کی کل تعداد 160 ہے جن میں سے 15 نے اس گھر پر قبضہ کر رکھا ہے۔

گھر کی مالکن کی بیٹی نے ایک ٹویٹ میں لکھا: ’میری چھوٹی سی امی دس فٹ کے سائز کے پرندوں کو گھر سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن وہ کہیں جانے کے لیے تیار ہی نہیں۔

کبھی وہ چھت پر بیٹھ جاتے ہیں اور ڈیک کی ریلنگ پر، ہر طرف بیٹ کیے جا رہے ہیں۔‘

وہ اپنی ٹویٹس کے ساتھ ان قابض پرندوں کی تصویریں بھی شیئر کر رہی ہیں۔

انھوں نے ٹویٹ میں لکھا: ”ویک اینڈ پر 15 کنڈور میری امی کے گھر میں اتر آئے اور ان کے ڈیک کا ستیاناس کر دیا ہے۔ وہ اب بھی گئے نہیں ہیں۔ یہ بہت تکلیف دہ ہے، ایسے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ اس طرح کے 160 پرندے ہی آزاد ہیں اور انھوں نے میری ماں کے ساتھ جنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نہ کونٹارو اور نہ ہی ان کی ماں کو پرندوں کی موجودگی سے کوئی مسئلہ ہے۔ ان کا مسئلہ اس نقصان سے ہے جو وہ ان کا گھر کا کر رہے ہیں۔

وہ کہتی ہے کہ یہ بدتمیز پرندے گملوں کو الٹ رہے ہیں، پینٹ کر گھرچ رہے اور سکرین دروازوں کو تباہ کر رہے ہیں۔
امریکہ کی جنگلی حیات کی فلاح و بہبود کے ادارے نے کونٹارو کی ٹویٹس کے جواب میں انھیں بتایا کہ ان پرندوں کو تحفظ حاصل ہے اور ان کی والدہ کا گھر ایسے علاقے میں ہے جو تاریخی طور پر گِدھوں کی آماجگاہ ہے۔

وائلڈ لائف سروس نے انھیں بتایا کہ ’اگر وہ پھر آپ کا نقصان کریں تو ایسے طریقے سے اڑائیں کہ پرندوں کو نقصان نہ ہو۔ وائلڈ لائف سروس نے ان گِدھوں کو گھر سے بے دخل کرنے کے تین طریقے بتائے ہیں۔ تالی بجائیں، اونچی آوازیں نکالیں یا پھر ان پر پانی سپرے کریں

انھوں نے لکھا ’میری ماں بھی یہ ہی سمجھتی ہیں کہ ان کا آنا اچھے کے ساتھ برا بھی ہے۔

’وہ انھیں پراپرٹی سے جانے کے لیے نہیں کہہ رہیں لیکن گھر کو تو چھوڑ دیں۔ وہ ہر طرف، چھتوں، اور ریلنگ پر بیٹھے رہتے ہیں اور ہر طرف فضلہ پھیلا رہے ہیں۔ درخت پر بیٹھے رہیں لیکن گھر میں نہ بٹھیں، پلیز۔

اگلے روز مس کونٹارو نے ایک بار اپنی ماں کے گھر پر گدھوں کے دھاوے بولنے کے بارے سوشل میڈیا پر معلومات شیئر کیں۔ انھیں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ان کی ماں نے وائلڈ لائف سروس کے مشورے پر ہوز پائپ سے چھت پر بیٹھے کچھ گِدھوں کو غسل دیا۔ اب وہ ایک درخت پر بیٹھ کر آرام کر رہے ہیں۔ دیکھ رہے ہیں، انتظار کر رہے ہیں۔

کیلیفورنیا کے گِدھ دنیا کے بڑے پرندوں میں سے ایک ہیں اور ان کے پروں کا پھیلاؤ دس فٹ سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔ یہ پرندے 1967 سے معدومیت کے خطرے سے دوچار پرندوں کی فہرست میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں