کیا آپ انسٹاگرام پر متعارف کرائے گئے نئے فیچر سے واقف ہیں؟

instagram

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ کی مقبول ایپ انسٹاگرام اسٹوریز کے لیے کیپشن اسٹیکرز میں اضافہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام نے ویڈیو اسٹوریز کے لیے نئے ‘کیپشن اسٹیکرز’ متعارف کرادئیے جو ویڈیو کی آواز کو تحریر میں بدل دے گا۔

یہ کیپشن اسٹیکرز صارفین کو ویڈیو بغیر آڈیو کے دیکھ کر سمجھنے کی سہولت فراہم کریں گے۔

انسٹاگرام پر اب لائیکس کی تعداد کو چھپانا ممکن ہو گا

صارف اسٹائل، کیپشن اور ٹیکسٹ کی پوزیشن اور رنگ کو بھی بدل کر اپنی ویڈیو کے مطابق کرسکے گا۔

پوسٹ ہونے کے بعد کیپشن ویڈیو کے ساتھ نظر آئیں گے۔ انسٹاگرام جلد ہی عام صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کرائے گا۔

دوسری جانب رپورٹ کے مطابق فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام جلد صارفین کی مخصوص تعداد کو یہ اجازت دے گا کہ وہ یہ فیصلہ کر سکیں کہ آیا وہ اپنی پوسٹس پر آنے والے لائیکس یا دوسروں کی پوسٹس کے لائیکس کی تعداد کو دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

فیس بک کے مطابق انسٹاگرام پر اس آزمائش کے تحت صارفین صرف اپنی پوسٹس پر آنے والے لائیکس نہیں دیکھ سکیں گے لیکن پوسٹس پر آنے والے کمنٹس دیکھے جا سکیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں