بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کی مہنگی ترین طلاق


مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی اور دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا گیٹس نے 27 سال بعد شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ملینڈا گیٹس کو شادی ختم ہونے کے بعد ممکنہ طور پر 100 کھرب روپے ملیں گے۔ دونوں کی دولت کا تخمینہ 224 کھرب روپے لگایا گیا ہے۔

عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق اثاثہ جات کی تقسیم کا پہلے سے معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں قوانین کے تحت دولت مساوی تقسیم ہوگی۔

بل گیٹس امریکا میں زرعی زمین کا سب سے بڑا مالک ہے اور  18 مختلف ریاستوں میں 2 لاکھ 42 ہزار ایکڑ زمین ہے۔ پانچ ریاستوں میں ان کے گھر، جہازوں اور کاروں کا بیڑا ہے جس میں 20لاکھ ڈالر کی پورشے کار اور آرٹ کا مجموعہ شامل ہے۔

یاد رہے کہ بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی ملاقات 1980 کی دہائی میں وقت ہوئی تھی۔ میلنڈا، بل گیٹس کی مائیکرو سافٹ فرم میں ملازمت کرتی تھیں۔ 27 برس قبل دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان کے تین بچے ہیں اور دونوں مل کر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن چلاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کی بیٹی نے مسلم نوجوان سے منگنی کر لی

خیال رہے کہ اس سے پہلے دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اور میکینزی کے درمیان طلاق میں میکینزی کو  55 کھرب روپے سے زائد رقم ملی۔

فوربز میگزین کے مطابق  امریکی ارب پتی بل گراس اور سو گراس کے درمیان طلاق میں سو گراس کو دوکھرب روپے ملے۔

ایک اور مہنگی ترین طلاق تیل کے کاروبار سے منسلک ارب پتی ہارلڈ ہم اور سو این آرنل کے درمیان ہوئی تھی۔  طلاق میں سو این آرنل کو ڈیڑھ کھرب روپے ملے تھے۔

والٹ ڈزنی کمپنی کے مالک رائے ایڈورڈ ڈزنی اور پیٹریشیا ڈزنی کے درمیان بھی طلاق ہوئی تھی جس میں پیٹریشا ڈزنی کو 92 ارب روپے ملے تھے۔


متعلقہ خبریں