بھوکا رہنے کی کوشش، وی لاگر ہلاک

وی لاگر نے اپنے مشن کو پورا کرنے کے لیے جنگل کا رخ کیا تھا

ماسکو: روس میں 40 روز تک بھوکا رہنے کا تجربہ کرنے والا وی لاگر ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے وی لاگر ویٹی وائگر نوسکی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 40 روز تک بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہ سکتا ہے۔

اس دعوے کو سچا ثابت کرنے کے لیے وائگرنوسکی نے بھوکا رہنے کا فیصلہ کیا اور اس پر عمل جامہ گزشتہ ماہ مارچ میں پہنانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔

وی لاگر نے اپنے مشن کو پورا کرنے کے لیے جنگل کا رخ کیا تھا اور وہ یہیں پر مقیم تھا۔ وائگر نوسکی کے دعوے کے بعد لوگ بہت زیادہ حیران بھی ہوئے تھے اور انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ وہ اس کا عملی نمونہ پیش نہ کرے کیونکہ صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔

وی لاگر بھوکا رہنے کے تجربے کے دوران نقاہت کا شکار ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے اُسے چلنے پھرنے میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا بھی تھا۔


متعلقہ خبریں