وزیر اعظم آج دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سے خطاب کریں گے


وزیر اعظم عمران خان آج دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سےخطاب کریں گے۔ 

وفاقی وزیرا طلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ایک بج کر 30 منٹ پرویڈیو لنک سےخطاب کریں گے۔

فواد چودھری نے تحریر کیا کہ سفارت خانے ملک اورقوم کی پہچان ہیں، سفارت کاروں کا کرداراس ضمن میں انتہائی اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام مہنگائی سے دوچار ہیں اور عمران خان فلم کی شوٹنگ میں مصروف، مریم اورنگزیب 

انہوں نے مزید تحریر کیا کہ یہ اہم ہے کہ سفارت کار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خصوصاً مزدوروں کے مسائل پر توجہ دیں۔


متعلقہ خبریں