سونے کی قیمت میں اضافہ

سونا سستا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت اس اضافے کے بعد 1 لاکھ 4 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے سے 89 ہزار 249 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 11 ڈالر اضافے سے 1781 ڈالر فی اونس ہے۔

جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک نہ لے کر گئے تو ملک کا اللہ حافظ&

دوسری جانب ملک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بنک کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر کی 0.06 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 153 روپے 36 پیسے ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں