پھلوں کا بادشاہ کہلائے جانے والا آم دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل ہے لیکن کبھی آپ لوگوں نے پانچ پاونڈ وزنی آم دیکھا ہے؟
کولمبیا میں کسانوں نے اپنے باغ میں دنیا کا سب سے وزنی آم اگانے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
4.25 کلوگرام یعنی 9.36 پاونڈ کا وزنی آم کو گینیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی دیا گیا ہے۔
اس سے قبل سب سے زیادہ وزنی آم فلیپائن میں پایا گیا تھا جس کا وزن 3.43 کلوگرام تھا۔
کسانوں کی جوڑی جرمن اوررائینا نے اس حوالے سے بتایا کہ انہوں نے آم کو دیکھا اور نوٹس کیا کہ وہ تیزی سے بڑھتا اور پھولتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ درخت پر لگے دیگر آموں کی نسبت یہ آم کافی منفرد دیکھائی دیا جس کا ہم نے بعد میں خصوصی خیال رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے آم کا وزن کیا تو ہماری بیٹی نے انٹرنیٹ پر سب سے وزنی آم کی تلاش شروع کر دی۔
انہوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ پر سرچ کرنے سے معلوم ہوا کہ ہمارا آم دنیا میں پیدا ہونے والا سب سے وزنی آم ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ بک میں نام شامل ہونے کے بعد کسانوں کی اس فیملی نے یہی آم کھا کر جشن منایا۔