لاہور کے 60 سالہ استاد عبدالوحید تن سازی میں نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہیں۔ انہوں نے 40 برس کی عمر کے بعد باقاعدہ تن سازی شروع کی تھی۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ باڈی بلڈنگ صحت مندانہ سرگرمی ہے جس کا شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
ْعبدالوحید نے کہا کہ باڈی بلڈرز کی نظر میں فٹ رہنے کے لیے ورزش بے حد ضرری ہے ، تن سازی بری محفلوں سے بھی دور رکھتی ہے۔
انہوں نے 69 ویں مسٹر پنجاب باڈی بلڈنگ مقابلوں میں نوجوان تن سازوں کے ہمراہ شرکت کی اور ٹائٹل بھی جیتا۔
ایونٹ کے منتظمین کے مطابق باڈی مقابلوں کا تسلسل سے انعقاد نوجوانوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو سو سے زائد تن ساز اس میں حصہ لے رہے ہیں اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا جو ملک کا نام روش کریگا۔
مقابلوں میں لاہور کا فرحان بشیر مسٹر پنجاب جبکہ چکوال سے تعلق رکھنے والے تن ساز عمر شہزاد نے جونئیر مسٹر پنجاب کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔