ایک اور بھارتی اداکار بکرم جیت کنورپال عالم وبا کورونا وائرس کا شکار ہو کر چل بسے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 52 سالہ بکرم جیت کنورپال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم اداکار کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ دوران علاج چل بسے۔
سماجی رابطوں کی پلیٹ فارمز پر کئی اداکاروں اور ہدایت کاروں نے بکرم جیت کنورپال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔
بکرم جیت کنورپال 2002 کو انڈین آرمی سے بطور میجر ریٹائرڈ ہوئے تھے اور 2003 میں فلم ڈیبیو کیا۔
انہوں نے ڈان، مرڈر 2، جوکر، اور 1971 سمیت درجنوں ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ علاوہ ازیں کئی کامیاب ٹیلی وژن سیریز میں بھی کام کیا۔
کورونا وائرس کی بھارتی قسم خطرناک ترین قرار
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے معروف ٹی وی میزبان روہت سردانا بھی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت سردانا نجی بھارتی ٹی وی پر سیاسی شو کی میزبانی کرتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق روہت سردانا کورونا کی وجہ سے اسپتال میں زیرعلاج رہے تھے، کورونا سے صحت یابی کے بعد ان کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے بھارت میں تباہی مچا رکھی ہے۔