حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 108 روپے 56 پیسے پر برقرار رہے گی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 65 پیسے پر برقرار رہے گی
خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی تھی۔
مزید پڑھیں: حکومت کا پٹرول ، ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ
سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پونے 6 روپے فی لیٹر تک اضافے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پیٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا ہے۔
پیٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہے جب کہ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 15 روہے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔