واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہم صدی کے انتہائی سخت بحران سے گزر رہے ہیں۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ ایک بار پھر آگے بڑھ رہا ہے تاہم مجھے بحران ورثے میں ملا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم صدی کے انتہائی سخت بحران سے گزر رہے ہیں اور خانہ جنگی کے بعد ہماری جمہوریت پر بدترین حملہ ہوا۔ کورونا 1930 کے معاشی بحران سے بڑا بحران تھا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم 100 دن میں 220 ملین سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین دیں گے اور 16 برس سے بڑی عمر کا ہر امریکی ویکسین لگوا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی ملازمتوں کا پروگرام ملک کی تعمیر نو کا پلان ہے اور یہ لاکھوں لوگوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گا جبکہ امریکہ چین کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر گئی
امریکی صدر نے کہا کہ غریب سے غریب ترین افراد کے لیے بھی ویکسین کی رسائی ممکن بنائی ہے۔