خیبرپختونخوا : کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.3 فیصد تک پہنچ گئی

فوٹو: فائل


خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے 4اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 20 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خیبر پختون خوا کے 11 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 45 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ صوبے میں وبا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 201 ہو گئی ہے۔

 پنجاب حکومت کی ڈیڑھ ارب روپے کی کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔

پشاور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر1300 سے زائد مقدمات درج جب کہ 1800سے زائد افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں