امریکہ: کووڈ19 کا علاج صنعتی بلیچ سے کرنیوالے باپ بیٹے گرفتار

امریکہ: کووڈ19 کا علاج صنعتی بلیچ سے کرنیوالے باپ بیٹے گرفتار

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں باپ بیٹوں کو عمر قید کی سزا ملنے کا امکان ہے کیونکہ وہ جعلی طور پر کووڈ 19 کے علاج کے لیے صنعتی بلیچ تیار کرکے فروخت کررہے تھے۔

کورونا: انتہائی کم قیمت ویکسین کی تیاری

خبررساں ادارے کے مطابق گرفتار ملزمان صنعتی بلیچ کو گھر ہی میں پکا کر فروخت کرتے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان نے ایک ملین ڈالرز کی صنعتی بلیچ پکا کر فروخت کی ہے۔

علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اوربیٹوں نے کورونا سے متاثرہ مریضوں کو صحتیابی کا جھانسہ دے کر جو کچھ فروخت کیا ہے ہ بلیچ ہے جسے انہوں نے اپنے گھر کی پچھلی سائیڈ کے شیڈ میں پکا کر تیار کیا تھا۔

برطانوی جریدے کے مطابق مارک گرینن نامی شخص آرک بشپ ہے اور اس نے تیار کردہ انتہائی خطرناک محلول کو ایم ایم ایس کے نام سے فروخت کیا اور بھاری منافع کمایا ہے۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تفتیش کے مطابق گیرن اور اس کے تینوں بیٹوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا تیار کردہ محلول کووڈ 19 کو ختم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

کورونا: 40 سے 50سال والے افراد کی ویکسینیشن، رجسٹریشن کل سے شروع ہو گی

پولیس کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے آغاز پر انہوں نے اس محلول کو فروخت کرکے ہر ماہ ایک لاکھ 32 ہزار ڈالرز تک کمائے ہیں۔

امریکہ کے سرکاری حکام کے مطابق وہ لوگ جو کچھ محلول فروخت کر رہے تھے وہ دراصل ایک بلیچ ہے جسے عام طور پر ٹیکسٹائل یا صنعتی کارخانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق اس سے پیدا ہونے والی کھانسی انتہائی مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔

گرفتار ملزمان میں 62 سالہ مارک گیرن اور اس کے تین بیٹے جوناتھن، جوزف اور اردن شامل ہیں۔ عدالت میں جرم ثابت ہونے پر انہیں عمر قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

گرفتار ملزمان کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ان کا تیار کردہ محلول جو دراصل کلورین ڈائی آکسائیڈ ہے، نہ صرف کووڈ 19 کا علاج کرسکتا ہے بلکہ کینسر اور ملیریا سمیت دیگر بیماریوں میں بھی شفا کا سبب ہے۔

بھارت: کورونا کی صورتحال دلخراش ہے، عالمی ادارہ صحت

امریکی حکام نے واضح طور پرخبردار کیا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تیار کردہ ایم ایم ایس محلول پینا انتہائی خطرناک ہے جو مہلک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں