حکومت امتحانات کے انعقاد پر نظر ثانی کرے، علی ظفر


لاہور: پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ حالات میں امتحانات کے انعقاد پر نظر ثانی کرے۔

علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں تکنیکی پہلوؤں سے مکمل آگہی نہیں رکھتا، لیکن یہ درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ حکومت کورونا وائرس کے تناظر میں امتحان لینے کے معاملے پر نظر ثانی کرے۔

انھوں نے مزید کہا کہ طلبہ اس وقت سخت دباؤ کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا اسٹاک ختم ہونے لگا

اس سے قبل اداکارہ مہوش حیات نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے درخواست کی تھی کہ وہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر اس سال کے امتحانات منسوخ کردیں۔


متعلقہ خبریں