پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی20 میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی20 میچ آج کھیلا جائیگا

ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی

ہرارے میں ایک مرتبہ پھر پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں 11 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اسپورٹس مبصرین کا خیال ہے کہ گرین شرٹس دوسرے میچ میں بنا کسی تبدیلی کے میدان میں اتریں گے۔

مبصرین کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اس وقت حریف ٹیم کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقراررکھنا چاہتی ہے تو وہ کسی بھی طرح کوئی رسک لینے سے اجتناب برتے گی۔

پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ہارنے کی پوری کوشش کی، شعیب اختر

ہوم ٹیم میں بھی تبدیلی کا اعلان ٹاس کے وقت کیا جائے گا۔ تین میچز کی سیریز کا یہ دوسرا مقابلہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔


متعلقہ خبریں