ملک بھر میں نویں سے بارہویں تک کی کلاسز شروع

فائل فوٹو


کراچی، لاہور اور ملتان سمیت ملک بھر میں نویں سے بارہویں تک کی کلاسز شروع ہوگئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کی آٹھ فیصد سے زائد  شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے ابھی نہیں کھولے جائیں گے۔

کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں  تمام تعلیمی ادارے 16مئی تک بند رہیں گے ۔ این سی او سی کے مطابق عید کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ گیارہ مئی کے اجلاس میں ہو گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولز مزید 10 روز بند رہیں گے۔

نویں سے 12ویں کے امتحابات مئی کے آخری ہفتے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے بلکہ یہ امتحانات بورڈ کی نئی تاریخوں کےمطابق ہوں گے۔ او اور اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

پنجاب کے اضلاع لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، بہاولپور اور رحیم یارخان میں بھی اسکول کھل گئے ہیں۔

سندھ  اور خیبرپختونخوا میں بھی ہائی اور ہائیر اسیکنڈری اسکولز کھل گئے ہیں۔

تمام صوبوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولز 21 اپریل سے 10 روز کے لیے بند رہیں گے جبکہ بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں