ممتاز عالم دین علامہ عون محمد نقوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی


کراچی: ممتاز عالم دین علامہ محمد عون نقوی کی نماز جنازہ بارگاہ شاہ کربلا اولڈرضویہ سوسائٹی میں ادا کر دی گئی ہے۔ 

معروف عالم دین علامہ عون محمد نقوی گزشتہ شب انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی عمر 56 سال تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ممتاز عالم دین کو وادی حسین قبرستان سپرہائی سے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

کراچی: ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

دنیائے فانی کو الوداع کہنے والے معروف عالم دین علامہ عون محمد نقوی ممتاز عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی کے بڑے بھائی ہیں۔

خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد انتقال کر گئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کے معاون خصوصی وقار مہدی نے علامہ عون محمد نقوی کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ انہوں نے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔


متعلقہ خبریں