لاہور میں 3مقامات پر احتجاج جاری، کراچی کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ بند


پاکستان کے بیشترشہروں میں مذہبی جماعت  کے احتجاج  کے بعد سڑکیں کھلوا دی گئی ہیں۔

لاہور میں تین مقامات پر احتجاج جاری ہے اور کراچی کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

کراچی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بلدیہ حب ریور روڈ پر آنے والے مظاہرین کومنشتر کردیا گیا تھا۔ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کی تمام سڑکیں معمول کے مطابق کھلی ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس عارضی طورپر بند ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے سروس عارضی طورپربند ہونےکی تصدیق کی ہے۔

ان تمام علاقوں جہاں احتجاج جاری تھا، وہاں منگل سےانٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ شاہ فیصل کالونی، ملیر، اورنگی ٹاون میں سروس عارضی طورپر بند کی گئی تھی جبکہ بلدیہ، کیماڑی اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس تاحال بند ہے۔

لاہور میں احتجاج کے باعث سکیم موڑم داروغہ والا اور یتیم خانہ چوک پر ٹریفک جام ہے۔  راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام راستے کھول دیئے گئے ہیں۔

فیض آباد پر مری روڈ کو اسلام آباد سے ملانے والے راستوں سے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے ہیں۔ مری روڈ، شمس آباد اور ڈبل روڈ سے بھی کنٹینرز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

فیض آباد اور ملحقہ آبادی میں ڈیٹا سگنل بھی بحال کردیئے گئے ہیں۔ فیض آباد اور لیاقت باغ میں پولیس اور رینجرز کی نفری تاحال تعینات


متعلقہ خبریں