مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی جاری، 3 کشمیری شہید


سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور قابض بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی فوج نے نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنایا۔ مقبوضہ وادی میں 4 روز کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 10 ہو گئی۔

بھارتی بربریت کے خلاف حریت رہنماؤں کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی، فواد چوہدری

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں جبکہ سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دیا جاتا۔

قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔


متعلقہ خبریں