تین سالہ بچے کے ہاتھوں 8 ماہ کے بھائی کی موت

پسند کی شادی: بیٹے نے اجازت نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

فوٹو: فائل


امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ایک تین سالہ لڑکے کے ہاتھوں حادثاتی طور پر گولی چلنے سے اس کا آٹھ ماہ کا بھائی ہلاک ہوگیا ہے۔

برطانوی آن لائن اخبار دی میل کے مطابق تین سالہ بچہ نے ایک لوڈڈ بندوق سے گھر میں کھیلتے ہوئے گولی چلادی جو اس کے آٹھ ماہ کے بھائی کے پیٹ میں لگی۔

ہیوسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ چیف وینڈی بیمبریج کے مطابق یہ حادثہ ہیوسٹن کے ایک ایپارٹمنٹ میں جمعہ کی صبح پیش آیا جس میں  8 ماہ کے بچے کے پیٹ میں گولی لگی۔

مزید پڑھیں: سرائے عالمگیر: ٹک ٹاک نے 10 سالہ بچے کی جان لے لی

پولیس افسر کے مطابق شوٹنگ کے وقت اپارٹمنٹ کے اندر چار بالغ افراد بھی موجود تھے۔ پولیس نے تاہم ان افراد کا نام نہیں بتایا۔

پولیس کے مطابق ہیوسٹن کے اپارٹمنٹ میں بڑے بچے نے بندوق سے کھیلتے ہوئے اپنے چھوٹے بھائی کو حادثاتی طور پر گولی مار کر ہلاک کردیا ہے

پولیس کے مطابق  8 ماہ کے بچے کو گھر نے بڑوں نے گاڑی میں ڈال کر اسپتال پہنچایا تاہم اس کی موت واقع ہوگئی۔

ابتدائی طور پر تفتیش کار فائرنگ میں استعمال ہونے والی بندوق کا پتہ نہیں چلا سکے تاہم بعد میں اسے اس گاڑی اندر پایا گیا جس میں لواحقین بچے کو اسپتال لےگئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں