ممتاز گلوکار جواد احمد کو پھر کورونا ہو گیا

ممتاز گلوکار جواد احمد کو پھر کورونا ہو گیا

لاہور: ممتاز گلوکار جواد احمد ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ جواد احمد کا عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران بھی ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

بالی وڈ: کترینہ کیف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ہم نیوز کے مطابق معروف گلوکار جواد احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ انہیں دوبارہ کورونا ہو گیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے۔

گلوکار جواد احمد نے لکھا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ اس بار میں بچتا ہوں یا نہیں؟ ہاں! میرے پاس اتنے پیسے ضرور ہیں کہ بیماری بگڑنے پر مہنگا علاج کراسکتا ہوں مگر سچ یہ ہے کہ جب میں اپنے ہر طرف غربت، بے بسی ا ور محرومی دیکھتا ہوں تو ایسی دنیا میں فقط جیے چلے جانے کا بھی اب مزا نہیں۔

سنگل ڈوز کورونا ویکسین لگوانے کے لیے عمر کی حد تبدیل

گلوکار جواد احمد نے لکھا ہے کہ جنت میں جانے سے پہلے یہ دنیا بدلنا ضروری ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں 13 کروڑ 24 لاکھ سے زائد افراد متاثر

جواد احمد اس سے قبل گزشتہ سال یکم نومبر کو کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا تھا۔


متعلقہ خبریں