معین علی کا آئی پی ایل میں الکوحل کی برانڈنگ سے انکار

معین علی کا آئی پی ایل میں الکوحل کی برانڈنگ سے انکار

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی معین علی نے بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی کٹ سے الکوحل کا اشتہار ہٹوا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی کھلاڑی معین علی نے اپنی ٹیم چنئی سپر کنگز کی انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ وہ اس اشتہار کے ساتھ کٹ نہیں پہن سکتے۔

چنئی سپر کنگز کی انتظامیہ نے معین علی کی درخواست قبول کرتے ہوئے صرف ان کی کٹ سے الکوحل والے اشتہار کو ہٹوا دیا۔

آئی پی ایل 2021 میں چنئی سپر کنگز نے برطانیہ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی کو 7 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہاشم آملہ بھی الکوحل کے اشتہار والی کٹ نہیں پہنتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فخر ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے بلے باز

اس سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی الکوحل کو پروموٹ کرنے سے انکار کر دیا تھا جن میں بابر اعظم، اظہر علی، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ افغانستان کے کھلاڑی راشد خان نے بھی الکوحل والی شرٹ پہننے سے منع کیا۔


متعلقہ خبریں