انسٹاگرام پر سجل علی کی دھوم

سجل علی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ سجل نے انسٹاگرام پر دھوم مچا دی ہے۔ 

انسٹاگرام پر سجل علی فالوورز 7 ملین یعنی 70 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں اور یوں وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی چوتھی سب سے زیادہ فالوورز والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر مقبول ترین پاکستانی اداکاراؤں میں پہلا نمبر عائزہ خان کا ہے جن کے انسٹا فالوورز کی تعداد 8.4 ملین ہے۔ دوسرے نمبر پر خوبرو ایمن خان براجمان ہیں جنہیں 8.2 ملین صارفین نے انسٹا پر فالو کیا ہوا ہے۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کے انسٹا فالوورز کی تعداد 7.2 ملین ہے اور اب چوتھا نمبر سجل علی کا ہے جن کے انسٹا فالوورز 7 ملین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی پہلی سالگرہ پر احد کا سجل کے نام پیار بھرا پیغام 

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 97 افراد کو فالو کر رکھا ہے اور 382 پوسٹس دی ہیں۔


متعلقہ خبریں