معروف تامل اداکار، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر کو 51ویں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
بھارت کے وزیر برائے انفارمیشن اور براڈ کاسٹنگ پراکاش جاویدکر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے رجنی کانت کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔
Happy to announce #Dadasaheb Phalke award for 2019 to one of the greatest actors in history of Indian cinema Rajnikant ji
His contribution as actor, producer and screenwriter has been iconic
I thank Jury @ashabhosle @SubhashGhai1 @Mohanlal@Shankar_Live #BiswajeetChatterjee pic.twitter.com/b17qv6D6BP
— Prakash Javadekar (@PrakashJavdekar) April 1, 2021
پراکاش جاویدکر نے تحریر کیا کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ 2019 کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بھارتی سینما کے تاریخ کے بہترین اداکاروں میں شمار کیے جانے والے رجنی کانت جی کو دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اشتہار جس نے شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کو پہلی بار ملا دیا
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ رجنی کانت کی بطور پروڈیوسر، اداکار اور اسکرین رائٹر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
اس کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے رجنی کانت کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لیے منتخب کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد دی۔
Popular across generations, a body of work few can boast of, diverse roles and an endearing personality…that’s Shri @rajinikanth Ji for you.
It is a matter of immense joy that Thalaiva has been conferred with the Dadasaheb Phalke Award. Congratulations to him.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 1, 2021
نریندر مودی نے تحریر کیا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ راجنی کانت جی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ میں امیتابھ بچن اور آنجہانی ونود کھنہ کو اس ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔
