آصف زرداری نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

آصف زرداری نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

کراچی: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی ہے۔

پاکستان: کووڈ ویکسینیشن ‏سرٹیفیکیٹ کا اجرا شروع

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ ان کے والد آصف زرداری نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔

عالمی ادارہ صحت: ایک کروڑ ویکسین خوراک عطیہ کرنیکی اپیل

آصفہ بھٹو نے اس حوالے سے تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ کورونا ویکسین محفوظ و کارآمد بھی ہے۔

سابق صدر پاکستان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے اپنے والد کو کرونا ویکسین لگنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج اپنے والد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لیتے دیکھ کر مجھے بہت اطمینان ہو گیا ہے۔

شہباز شریف کو جیل میں کورونا ویکسین لگا دی گئی

آصفہ بھٹو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اپنے والدین اور اپنے پیاروں کو کرونا ویکسین لگوانے پر راغب کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ محفوظ اور مؤثر ہے۔


متعلقہ خبریں