عامر خان کی ‘بیٹی’ کو بھی کورونا ہو گیا


بالی ووڈ کی میگا ہٹ فلم دنگل میں اداکار عامر خان کی بیٹی کا کردار نبھانے والی اداکارہ فاطمہ شیخ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فاطمہ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اطلاع دی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اور تمام تر ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

اداکارہ نے خیریت دریافت کرنے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں وبائی مرض سے محفوظ رہنے کی ہدایت بھی کی۔

عامر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

خیال رہے کہ چند روز قبل عامر خان کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا تھا۔

عامر خان نے اپنے اسٹاف کو کورونا ٹیسٹ کروانے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا تھا۔

عامر خان کا کورونا ٹیسٹ آنے کی بعد ان کی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ روک دی ہے اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ شوٹنگ شروع کردیں گے۔

اس فلم میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی اور توقع ہے کہ فلم رواں سال کے آخر تک ریلیز ہو گی۔

کورونا کی تیسری لہر نے ایک بار پھر دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ وائرس کی شرح میں ایک دم خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں 12 کروڑ 47 لاکھ 99 ہزار سے زائد متاثر


متعلقہ خبریں