گزشتہ چند روز میں گلگت شہر میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد گلگت بلتستان حکومت نے پورے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 اگلے 2 ماہ تک پورے گلگت بلتستان میں نافذ رہے گی۔ اس دوران اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر سختی سے پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: نلتر واقعہ میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ڈی آئی جی گلگت
خیال رہے کہ آج صبح گلگت شہر میں نامعلام مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل گلگت میں مسافر گاڑی پر مسلح ملزمان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق افراد میں آرمی پبلک سکول نلتر کے پرنسپل سکندر حنفی بھی شامل ہیں۔
دہشت گردی واقعہ گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں پیش آیا تھا۔ ٹیوٹا جیپ پر نلتر پائین کے مقام پر فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد جابحق 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
