کورونا کی2 ویکسینز کی قیمت فروخت کی منظوری


وفاقی کابینہ نے کورونا کی 2 ویکسینز کی قیمت فروخت کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق روسی ویکسین سپوٹنک فائیو کی 2 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 8 ہزار 449 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سپوٹنک فائیوویکسین کی 4 خوراک پر مشتمل پیک کی قیمت 16 ہزار 560 روپے ہو گی۔

وفاقی حکومت کا ملک میں کورونا پابندیاں بڑھانے کا اعلان

روسی ویکسین سپوٹنک فائیوویکسین کی10خوراک پرمشتمل پیک کی قیمت 40 ہزار 555 جب کہ 20 خوراک پرمشتمل پیک کی قیمت 81 ہزار110 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب چینی کمپنی کی تیارکردہ ویکسین کنویڈیساکی فی انجکشن کی قیمت4 ہزار 225 روپے مقرر کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں