قطر تارکین وطن اور غیر ملکی ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق قانون نافذ کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطری حکام کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت ملک میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازم کی کم از کم ماہانہ اجرت ايک ہزار قطری ريال یعنی 43 ہزار پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر کمپنياں غیر ملکی ملازمین کو رہائش اور خوراک کی سہوليات خود فراہم نہيں کر سکتيں تو ملازمين کو خوراک کے لیے ماہانہ تین سو ریال اور رہائش کے لیے پانچ سو ریال علیحدہ سے دینا ہوں گے۔
سعودی عرب اور قطر کے درمیان 3 سال بعد فضائی رابطے بحال
رپورٹ کے مطابق قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جس سے انکار پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
