ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستانی کھلاڑیوں، شائقین کیلئے ویزوں کی یقین دہانی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ منتقل کرنے کیلئے پاکستان کا دباؤ کام کر گیا۔ بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین کیلئے ویزوں کی یقین دہانی کرادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ویزوں کے اجرا میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

پاکستانی باآسانی بھارت آسکیں گے جب کہ قومی اسکواڈ کےلیے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ

خیال رہے کہ پاکستان میں آئی سی سی سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ کپ کا وینیو تبدیل کرنے کا کہا تھا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا اگر31 مارچ تک بھارت نے یقین دہانی نہ کرائی  تو آئی سی سی سے ٹورنامنٹ یواے ای منتقل کرنے کی درخواست کریں گے۔ 

انہوں نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ ویزا اور کورونا کا بھی مسئلہ ہے۔ احسان مانی نے کہا آئی سی سی کو بھارت میں کھیلنے کیلئے کھلاڑیوں، صحافیوں اورفینزکے ویزا سے متعلق یقین دہانی کرانی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی سی سی نے یقین دہانی نہ کرائی تو میچز دوسری جگہ کروانےکا مطالبہ کریں گے۔

شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر نومبر میں بھارت میں ہوگا۔


متعلقہ خبریں