کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ ٹو نے باقاعدہ پیداوارکا آغاز کردیا ہے۔ پلانٹ سے قومی گرڈ کو 11 سو میگاواٹ ماحول دوست اور سستی بجلی دستیاب ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا یو این انسپکٹرز کو ایٹمی تنصیبات کےمعائنے کی اجازت دینے سے انکار
ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق کے ٹو پاور پلانٹ رواں سال مئی میں باقاعدہ کمرشل آپریشن کا آغاز کر دے گا۔
کے ٹو پاور پلانٹ پاکستان کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ ہے۔ پلانٹ کینپ قومی گرڈ سے منسلک ہو گیا ہے۔
ابتدائی طور پر 105میگاواٹ بجلی کی سپلائی جاری ہے جبکہ اگلے ماہ کے الیکٹرک کو 500 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔
کراچی میں 1100 میگا واٹ کا تیسرا پلانٹ 2021 کے آخر میں نیشنل گرڈ سے منسلک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ’نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی کوئی پالیسی نہیں‘
وزیر توانائی عمر ایوب نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
