مہارت اور تربیت کا ہر چیلنج کے مؤثر جواب میں اہم کردار ہوتا ہے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے مہارت اور تربیت کا ہر چیلنج کےموَثرجواب میں اہم کردار ہوتا ہے.

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہور کور کے فیلڈ ایریا کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہور کور کے فیلڈ ایریا کے دوران چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا مشاہدہ بھی کیا۔


متعلقہ خبریں