ماہ شعبان المعظم کا چاند: سعودی ماہر نے اہم پیشن گوئی کردی

ماہ شعبان المعظم کا چاند: سعودی ماہر نے اہم پیشن گوئی کردی

ریاض: سعودی عرب میں ماہ شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے حوالے سے اہم پیشنگوئی کردی گئی ہے۔ یہ پیشن گوئی سعودی عرب کی فلکی علوم کمیٹی کے سربراہ نے کی ہے۔

برطانیہ: برف باری کے موسم میں مکمل روشن چاند نے سماں باندھ دیا

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق فلکی علوم کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے پیشن گوئی کی ہے کہ ماہ شعبان المعظم 1442 ہجری کا چاند مطلع صاف ہونے کی صورت میں 14 مارچ کو بعد نمازِ مغرب آسمان پر واضح دکھائی دے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ چاند مغربی حصے کی جانب سے افق پر نمودار ہو گا اور اس وقت اتنا واضح دکھائی دے گا کہ بہترین تصویر بنانا بھی ممکن ہو گا۔

سعودی عرب: ماہر فلکیات نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کی پیشنگوئی کردی

فلکی علوم کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرہ کے مطابق چاند کی پیدائش کل دوپہر ایک بج کر 21 منٹ پر ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس کے نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مطلع صاف ہونے کی صورت میں شہری باآسانی دیکھ سکیں گے۔


متعلقہ خبریں