انقرہ: ترک ڈاکٹر نے کہا ہے کہ دنیا میں بہت سی وبائیں تباہی پھیلانے کے لیے پرتول رہی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک ڈاکٹر پروفیسر شاہین نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وبا بدترین وبا نہیں ہے بلکہ اس وبا نے مستقبل کی صورتحال کے لیے تیار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں کورونا وبا کے بعد مزید تباہی پھیلانے والی وباؤں سے متعلق بات کرتے ہوئے ترک پروفیسر ڈاکٹر اعور شاہین نے کہا کہ کورونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا کو مستقبل میں پیش آنے والی صورتحال کے برخلاف تیار کیا ہے۔
ویکسین کے موجد ڈاکٹر شاہین نے عالمی ادارہ صحت کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی عام وبائیں کہیں زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتی ہیں اور اس کے لیے تیار ہونا کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
ڈاکٹر شاہین نے کہا کہ پوری دنیا کو تین ماہ کے اندر ویکسین لگانے کی گنجائش کا مالک ہونا لازم و ملزوم ہے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ 48 ہزار 963 افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ 59 ہزار 765 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد12کروڑ سے بڑھ گئی
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 65 لاکھ 85 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 8لاکھ 4 ہزار سے زائد ہے۔
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 46 ہزار605تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3کروڑ 43 ہزارسے زائد متاثر ہیں۔