اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ

فوٹو: فائل


اسلا م آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے۔ 

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کا کہنا تھا کہ شہر میں کورونا وائرس کی تعداد 47 ہزار 365 ہے۔ اسلام آباد میں کورونا کے402 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈی ایچ او نے کہا کہ اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: پشاور میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کورونا سےگزشتہ 24 گھنٹوں میں 2افراد جاں بحق ہوئے، اسلام آباد میں اب تک 522 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 46 اموات اور 2 ہزار 338 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 476 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 2 ہزار 536 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 19 ہزار 764 ہے۔ 5 لاکھ 69 ہزار 296 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 732 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 453، خیبر پختونخوا 2 ہزار 147، اسلام آباد میں 522، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 317 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا: لاہور کے مزید 16 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 47 ہزار 365، خیبر پختونخوا 75 ہزار 357، سندھ 2 لاکھ 60 ہزار 959،  پنجاب میں ایک لاکھ 83 ہزار 815، بلوچستان 19 ہزار 188، آزاد کشمیر 10 ہزار 892 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں