کورونا: بابا فریدؒ کا مزار زائرین کیلئے بند 

کورونا: بابا فریدؒ کا مزار زائرین کیلئے بند 

فوٹو: فائل


پاکپتن میں کورونا کیسز میں اضافہ کے باعث دربار بابا فرید زائرین کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ 

محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دربار کے داخلی راستوں کو بھی زائرین کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 15اپریل تک دربار پر زائرین کو حاضری دینے کی اجازت نہیں ہو گی۔

کورونا: اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دربار بابا فرید کی مسجد میں ایس او پیز کے تحت پانچ وقت کی نماز ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ عالمی و با قرار دیے جانے والے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث شہر کے مزید 16 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے تحت کینٹ 5 اور داتا گنج بخش ٹاؤن کے دو علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سرکاری مراسلے کے تحت نشترٹاؤن 3 اورسمن آبادکے چار علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہو گا جب کہ شالیمارٹاؤن ایک اور واہگہ ٹاؤن کے دو علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں کورونا سے 54 اموات، پنجاب کے 6 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے شام کو کہا گیا تھا کہ صوبہ پنجاب کے کچھ شہروں میں کورونا وبا تشویشناک حد تک پھیل رہا ہے۔

اس ضمن میں وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ کورونا کی مثبت شرح والے اضلاع میں 15 دن کے لیے سخت ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ انہی اضلاع میں تعلیمی اداروں، مزارات اور دیگر سرگرمیوں پر 15 دن کے لیے  پابندی ہوگی۔


متعلقہ خبریں