استعفوں کے بغیر لانگ مارچ کارآمد ثابت نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان


پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ استعفوں کے بغیر حکومت مخالف لانگ مارچ کارآمد ثابت نہیں ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قوم نے دیکھا  پولنگ بوتھ میں کیمرے کس نے اور کیوں لگائے تھے؟ پی ڈی ایم کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کے ووٹ اس بات پر مسترد کیے گئے کہ نام پر مہر لگائی گئی تھی۔ نام والے خانے میں مہر لگانے پر کورٹ کے فیصلے بھی آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ نتائج پرعدالت سے رجوع کریں گے۔ 15 مارچ کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں تفصیلی فیصلے کریں گے۔ بدنیتی کی بنیاد پر ووٹ مسترد کیے گئے، پی ڈی ایم ایک پیج پر ہے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ سندھ سے شروع کرنے کی دعوت

رہنما پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک پر سینیٹ انتخابات کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ میں ابتدا سے ہی ضمنی اور سینیٹ الیکشن کے حق میں نہیں تھا۔ اس وقت عوام کے پاس جانے کی ضرورت ہے۔ کچھ فیصلے کرنے کیلئے ہمیں انتظار کرنا پڑے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا غفور حیدری ایک غریب آدمی ہے ان کے مد مقابل حکومت کی طرف سے کروڑ پتی شخص تھا۔


متعلقہ خبریں