معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایوان کاتقدس پامال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کیمرے سینیٹ کارروائی کی کوریج کیلئے پہلے سے وہاں موجود ہیں۔
معاون خصوصی پنجاب نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی ہال میں کیمرے لگے ہوتے ہیں، اپوزیشن شکست سے گھبرا گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن جمہوری مرحلے کا حصہ ہے کوئی ایمان کی جنگ نہیں، نادان ساتھی عوام کے دلوں میں مر چکے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا ہمیشہ چور مچائے شور رہا ہے، اپوزیشن نے آج ایک بار پھر اپنی تاریخ کو دہرایا۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا مقدس ایوان کاتقدس پامال کرنے کی کوشش کی گئی، آج جعلی راجکماری بھی کیمروں کے معاملےمیں کود پڑی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈےاستعمال کرتی رہی، کیمرے سینیٹ کارروائی کی کوریج کیلئے پہلےسے وہاں موجود ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سند یافتہ ووٹ چور ہر بار ووٹ چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈ کر لاتا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سند یافتہ ووٹ چور رنگے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے، فون کالزسے بات نہ بنی تو کیمرے لگا کر اپنے ہی ارکان کی جاسوسی کرنی پڑ گئی۔
مریم نواز نے تحریر کیا کہ آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند کے بعد سینیٹ پرکی آخری جنگ ہار چکے، سپریم کورٹ سے منہ کی کھائی اور آئینی ترمیم میں ناکام رہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے تحریر کیا کہ صدارتی آرڈیننس ردی کا ٹکڑا بن گیا تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے، آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے خفیہ کیمروں کا نہیں۔