کورونا: 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگنا شروع


اسلام آباد: ملک بھر میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکیسن لگانے کا عمل آج سے شروع ہو گیا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو چینی کمپنی کی تیارہ کردہ ویکسین سائینو فارم لگائی جا رہی ہے۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ابتدائی طور پر 50 بزرگ شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔

انہوں ںے بتایا کہ کورونا ویکسین لگانے کے عمل میں کسی قسم کی ری ایکشن کی شکایت نہیں آئی۔

اس ضمن میں حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کے 60 سال اوراس سے زائد عمر کے شہریوں کو اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بذریعہ ایس ایم ایس بھیجنا ہوگا۔

کورونا: اسلام آباد کے 3 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق شہریوں کی جانب سے بھیجے جانے والے ایس ایم ایس کا جواب دیا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ شہری کورونا ویکسین لگوانے کے لیے کس سینٹر پر اور کب جائیں؟

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پہلے مرحلے میں ویکسین ہیلتھ ورکرز کو لگائی گئی تھی۔

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، تعلیمی اداروں کے متعلق اہم تجاویز

ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا پہلا مرحلہ تین فروری 2021 کو شروع کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں