کوروناوائرس: دنیا میں3لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ

کوروناوائرس: دنیا میں3لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 77 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ12 ہزار66 ہو گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 34 لاکھ 26 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 17 لاکھ 11 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 628 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 کروڑ 97 لاکھ 44 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ44 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 57 ہزار966 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 60 سال سے زائد عمر کے افراد چینی اور روسی ویکسین لگواسکتے ہیں، ڈریپ

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 66 ہزار614افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں 43 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 89 ہزار 473 ہے۔

برطانیہ میں 42 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 24 ہزار 566 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 39 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 88 ہزار 574 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 31 لاکھ60 ہزار 970 افراد متاثر اور 71 ہزار 463 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 30 لاکھ81 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 103 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے فوری استعمال کی اجازت

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں