سینیٹ انتخابات میں مختلف حکومتی ارکان بشمول وزیراعظم عمران خان کے مبینہ طور پر ووٹ ضائع ہونے کے بعد وفاقی وزیر برائے موسمیات تبدیلی زرتاج گل کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ میں نے سینیٹ الیکشن میں درست طریقے سے ووٹ کاسٹ کیا تھا۔ میرا ووٹ خفیہ تھا، اس کے بارے میں افواہیں پھیلائی گئیں، الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے اور الزام لگانے والوں کو ڈی سیٹ کرے۔
مزید پڑھیں: زرتاج گل نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے میں غلطی کی، فردوس عاشق اعوان
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید نوید قمرالزماں شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران وزیراعظم عمران خان کا اپنا ووٹ بھی مسترد ہوا۔
مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات: یوسف رضا گیلانی نے عبدالحفیظ شیخ کو شکست دیدی
ہم نیوز کے مطابق مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع سید نوید قمرالزماں شاہ نے کہا تھا کہ شہر یار آفریدی اور زرتاج گل کے ووٹ بھی مسترد ہوئے۔