آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کا چیف آف لاجسٹک سیل لیفٹیننٹ جنرل اظہرصالح عباسی نےاستقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مختلف سہولتوں اور گاڑیوں کی اپ گریڈیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اس کے علاوہ آرمی چیف نے ورکشاپ میں سہولتوں کا جائزہ لیا اور گاڑیوں کی دیکھ بھال کیلئےجدید انجینئرنگ کے معیار کی تعریف کی۔