انسانی شکل سے مماثلت رکھنے والا شارک کا بچہ

انسانی شکل والا شارک کا بچہ

جکارتہ: انڈونیشیا میں مچھلیوں کے شکار کے دوران ماہی گیر کو انسانی شکل سے مماثلت رکھنے والا شارک کا بچہ مل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا میں ماہی گیر عبداللہ نورین نے شکار کے دوران انسانی شکل سے مماثلت رکھنے والا شارک کا بچہ مل گیا۔

48 سالہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ اس نے 21 فروری کو سمندر میں شکار کے دوران شارک پکڑی تھی اور اگلے روز جب اس شارک کا پیٹ کاٹا گیا تو اس میں شارک کے 3 بچے موجود تھے تاہم ان میں ایک بچے کی شکل انسانی شکل سے مشابہت رکھتی تھی اور دیگر دو شارک کی شکل جیسے ہی تھے۔

عبداللہ کا کہنا ہے کہ انسانی شکل کے شارک کے بچے کی خبر تیزی سے پھیل گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد جوق در جوق اسے دیکھنے کے لیے آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشتری، زحل اور عطارد تکون شکل میں نظر آئیں گے

انہوں نے کہا کہ کئی لوگ اسے خریدنا چاہتے ہیں تاہم میرا اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے میں اسے اپنے پاس محفوظ رکھوں گا کیونکہ یہ میرے لیے خوش قسمتی کا سبب بن سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں