سلمان کا ایک بار پھر شادی نہ کرنے کا اعلان

سلمان خان پر حملہ کب ہو گا؟ پولیس کو فون کال موصول

فوٹو: فائل


بالی وڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں شمار کیے جانے والے سلمان خان نے ایک بار پھر شادی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے 14ویں سیزن کی آخری قسط میں 6 سالہ بچے نے سلمان خان کے شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

سلمان خان جو کہ بگ باس کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے ہیں نے بچے کو جواب دیا کہ اگر میں مناسب وقت پر شادی کرلیتا تو آج تمہاری عمر کے پوتے پوتیوں والا ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: کارڈز چھپوانے کے بعد سلمان خان کا شادی سے انکار

’بگ باس‘ کے ڈانس دیوانے کنٹیسٹنٹ سہیل خان جب اسٹیج پر آئے تو سلمان خان نے ان سے ان کا نام پوچھا جس پر 6 سالہ لڑکے نے کہا کہ میں آپ کے چھوٹے بھائی سہیل خان جیسا ہوں۔

خیال رہے کہ سلمان خان 55 سال کے ہو چکے ہیں مگر تاحال کنوارے ہیں۔ انہیں فلم نگری کا کنوارا سپراسٹار بھی کہا جاتا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین کنوارے اداکار کا ’اعزاز‘ رکھنے والے سلمان خان کے متعلق قریبی دوست ساجد ناڈیہ والا نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ 1999 میں سلمان خان پر شادی کا بھوت سوار ہو گیا تھا۔

ساجد ناڈیہ والا نے بتایا کہ اس وقت تمام انتظامات مکمل تھے بلکہ شادی کارڈز تک چھپ چکے تھے لیکن پھر اچانک پانچ چھ دن قبل شادی سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ موڈ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں