ملتان سلطانز کی کپتانی ملنے پر حیران رہ گیا، محمد رضوان

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں گرین کیپ کی پوزیشن بہترہے، محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کی کپتانی ملنے پر وہ حیران رہ گئے تھے۔

کرکٹ ویب سائٹ پاکستان کرکٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کی کپتانی ملنے پر ایسا محسوس کیا جیسے پہلی بار پاکستان کی ٹیم میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہو، مجھے یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ ملک کی نمائندگی کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ڈومسٹک کرکٹ میں پہلے سے کپتانی کرنے کا تجربہ ہے لہذا کوئی دباؤ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ملتان سلطانز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اوران کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

پروفیسر حفیظ کا رضوان پر تبصرہ سرفراز کو مرچیں لگ گئیں؟

رضوان نے کہا کہ شان مسعود کا رویہ قابل تعریب ہے، قیادت کھونے کا دکھ چند دن ضرور ہوتا ہے مگر ہم مل کر ٹیم کو جتوانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کے پاس ایک اچھا اسکواڈ ہے،ہم باصلاحیت بیٹسمینوں، پیسرز اور لیگ اسپنرز سمیت ہر طرح کے ہتھیاروں سے لیس ہیں۔


متعلقہ خبریں