پی ایس ایل 6 : ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن چھ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹرافی کی تصویر شیئر کی ہے اور مداحوں سے پوچھا ہے کہ اس بار کون یہ ٹرافی اٹھائے گا؟

پی ایس ایل 6 کا میلہ آج سجے گا

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا میلہ آج سج رہا ہےجس میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں 6 ٹیموں کے درمیان ٹرافی کی جنگ آج سے شروع ہو رہی ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ افتتاحی تقریب آج ہفتے کو شام پونے ساتھ بجے ہوں گی۔

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں رات 8 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کرس گیل کا سہارا ہے تو کراچی کنگز کے پاس بابر اعظم موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری اور نصف سنچری اسکور کرنے والے کھلاڑی

شائقین کی آمد پر کورونا پروٹوکولز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ادارے سرگرم ہیں جب کہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور 5 ہزار سے زائد اہلکار اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات ہیں۔

تماشائیوں کو میچ سے تین گھنٹے پہلے اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی۔

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔ پی ایس ایل کی کمنٹری پینل میں ایلن ولکنز،بازید خان،ڈینی موریسن اور جے پی ڈومنی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پختون شائقین چاہتے تھے کہ میں پشاور زلمی سے کھیلوں، راشد خان


متعلقہ خبریں