ٹائم 100نیکسٹ 2021 کی فہرست میں 2 پاکستانی نژاد شامل


معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے ٹائم 100 نیکسٹ 2021 کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں 2 پاکستانی نژاد سلمان طور اور لینیٰ خان شامل ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد سلمان طور کو آرٹسٹس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے تاہم وہ امریکا میں مقیم ہیں اور اپنی پینٹگنز کی نمائش بھی کر چکے ہیں۔

میگزین نے انوویٹرز کی فہرست میں ایک اور پاکستانی نژاد خاتون لینیٰ خان کو بھی شامل کیا ہے۔

ٹائم میگزین نے مودی کو ہندوستان تقسیم کرنے والا قرار دے دیا

لیںیٰ خان بھی اس وقت امریکا میں مقیم ہیں اور متعدد کتابوں کی لکھاری اور قانونی ماہر ہیں۔

رواں سال کی فہرست میں گلوکارہ دعا لیپا، ڈوجا کیٹ، فن لینڈ کی خاتون وزیر اعظم سمیت دیگر ممالک کے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں